13 ہزار سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا معاملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج کا اعلان

May 21, 2024 | 17:44:PM

(جنید ریاض)13 ہزار سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کے معاملے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ نے 29 مئی کو چیئرنگ کراس کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ نے وزیر اعلی پنجاب سے لیو انکیشمنٹ کے کالے قانون کی واپسی کا مطالبہ کردیا،مطالبے کی منظوری کیلئے 23 اور 24 مئی کو اساتذہ سیاہ پٹیاں باندھ کر پڑھائیں گے،

چھٹی کے وقت سکول کے مرکزی گیٹ کے باہر علامتی احتجاج کیا جائے گا،سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کیخلاف تعلیمی اداروں میں بینرز بھی لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وائے ڈی اے پنجاب کا لاہور کے 5بڑے ہسپتالوں میں احتجاج

مزیدخبریں