ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری 

May 21, 2024 | 19:19:PM

(24 نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ  نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری  کر دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے 2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ،جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت نے فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے سماعت کی، 2 فروری کو لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جو 9 مئی 2023 کو بنایا گیا، لارجر بنچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاپر شامل تھے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد بنچ کے 2 ارکان نے فیصلہ دیا، چیف جسٹس عامر فاروق 10 مئی 2023 کو بیچ سے الگ ہو گئے۔

عدالت کی جانب سے مزید کہا گیاہے کہ چیف جسٹس نے 2ججز کا فیصلہ سربمہر کرنے کی ڈائریکشن دی تھی، چیف جسٹس کی ہدایت پر یہ نیا بنچ تشکیل دیا گیا، آج اوپن کورٹ میں فریقین اور صحافیوں کی موجودگی میں لفافے کو ڈی سیل کیا گیا، معلوم ہوا کہ جسٹس محسن کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے تفصیلی فیصلہ دیا، دونوں ممبرز نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست کو خارج قرار دیا، بنچ کے اکثریتی فیصلے میں پٹیشن خارج کر دی گئی ،ہمارا خیال ہے کہ اس کیس میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سائفر سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت، چیف جسٹس عامر فاروق کے سوالوں سے پراسیکیوٹر پریشان

مزیدخبریں