پنجاب میں کوڑا ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل ، دیہاتی بھی پیسے دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد ) پنجاب حکومت نےمہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر مزید بوجھ لادنے کی تیاری مکمل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام پر اب کوڑا ٹیکس لاگو کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، 5 مرلہ تک 300 روپے جبکہ 10 مرلہ کے گھر پر 500 روپے سینی ٹیشن چارجز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دیہی علاقوں میں 10مرلہ تک 200 اور 10مرلہ سے بڑے گھروں پر 500 روپے سینٹری چارجز لاگو ہونگے، وزیراعلی مریم نوازشریف نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجز میں 50 فیصد تک کمی کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 19.85 ملین رہائشی یونٹس، 20 لاکھ کمرشل یونٹس ہیں،وزیراعلی مریم نوازنے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا ،
اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی ،ہائیڈور پاور پراجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ تھا ،مریم نواز نے کہا کہ چارجز بڑھانے سے ریونیو بڑھے گا لیکن بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے، مخالفت کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گرین پاکستان پروگرام کے لئے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ،پنجاب ریونیو اتھارٹی ایپلٹ ٹریبونل کے اکاؤنٹس گروپ ممبر کیلئے الاؤنس کی منظوری دی گئی ،
اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر 10 خواتین کے لئے حج کا وعدہ پورا، 20 ملین فنڈز کی منظوری دی گئی ،مریم نواز کا کہناتھا کہ حج پر جانے والی خواتین کو خود روانہ کروں گی، سالانہ ترقیاتی پلان2023-24 میں سپورٹس کمپلیکس گاؤ شالا لاہور پراجیکٹ شامل کرنے کی منظوری دی گئی ،لاہوراو رفیصل آباد میں 400 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کی منظوری ،فلٹریشن پلانٹس کے سولرسسٹم کی انسٹالیشن اور10 سال کے لئے آپریشنل اینڈ مینجمنٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے،پنجاب کے بارڈرز پر چیک پوسٹ کی تعمیر کے پروگرام کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-24میں شامل کرنے کی منظوری ،موبائل ایپلی کیشن ای پے پنجاب پر دی جانے والی سروسز پر پی آئی ٹی بی کیلئے سروس چارجز کی منظوری دی گئی ۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس کی ادائیگی پر 100 روپے اور دیگر ٹرانزیکشنز پر 15 روپے سروسز چارجز لاگو ہونگے،2019 سے ابھی تک ای پے پنجاب سے 54 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں،فیروز پور روڈ سے گارمنٹس سٹی کیلئے 306 ملین روپے سے ایکسس روڈتعمیر کی جائے گی،سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیرخزانہ مجتبی شجاع الرحمن، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز خزانہ، قانون، آئی اینڈ سی، انفارمیشن اینڈ کلچر، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری