(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید دھوپ، درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ کڑاکے کی گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بارش کی کوئی امید نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بدھ کے روز (صبح) اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا، اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا، اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم گرم اورخشک رہے گا، اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی امید ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہے گا، تاہم دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدیدگرم ر ہے گا جبکہ دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا، اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا، تاہم دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
انتباہ:
سندھ اور پنجاب میں 22 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ جبکہ 23 سے 27 مئی کے دوران 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 22 سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
آج کے درجہ حرارت:
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں موہنجو داڑو 49، سبی، جیکب آباد 48، لاڑکانہ، کوٹ ادو، خیرپور، دادو 47، تربت، روہڑی، رحیم یار خان، نور پور تھل، اوکاڑہ، شہید بینظیر آباد، لسبیلہ، قصور، بھکر میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔