(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو رہا کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا،جیل حکام کے مطابق چودھری پرویز الہی کو جیل سے انکے وکیل لے کر گھر روانہ ہوگئے ہیں،پرویز الٰہی کی جانب سے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے گئےہیں ،پرویز الٰہی کوٹ لکھپت جیل سے جیل رہا ہوکر ظہور الہی پیلس پہنچ گئے، انہیں چند دن قبل ہی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیاں کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی ،اینٹی کرپشن کورٹ لاہور نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا تھا، جسٹس سلطان تنویر احمد نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،چودھری پرویز الٰہی نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ، پرویز الٰہی کو اس کیس میں 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیاگیا تھا،دوسری جانب منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 10جون تک ملتوی کر دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : 2 لوگوں کی جان لینے والا 300 الفاظ کا مضمون لکھ کر رہا ہو گیا