امریکہ میں پاک بھارت ٹاکرا ہونا بہت اچھا ہے: یونس خان

May 21, 2024 | 22:32:PM
امریکہ میں پاک بھارت ٹاکرا ہونا بہت اچھا ہے: یونس خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ ہمشہ ففٹی ففٹی ہوتا ہے، پاک بھارت میچ اعصاب کا بھی ہوتا ہے، امریکہ میں پاک بھارت ٹاکرا ہونا بہت اچھا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کا کامبی نیشن ابھی بھی سیٹ ہوسکتا ہے، ابھی بھی کچھ میچز باقی ہیں، جن لڑکوں کو موقع نہیں ملا ان کو کھلانا چاہیے تاکہ ورلڈکپ میں سارے آپشن ہوں، پاک بھارت میچ ہمشہ ففٹی ففٹی ہوتا ہے، پاک بھارت میچ اعصاب کا بھی ہوتا ہے، امریکہ میں پاک بھارت ٹاکرا ہونا بہت اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ ،قومی ٹیم میں کون کون شامل ہو گا؟ نام فا ئنل ہو گئے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ بات کرتے ہیں پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے، پاک بھارت میچز سے پلیئرز بنتے ہیں، سپورٹس کے لیے پاک بھارت میچز کا ہونا بہت ضروری ہے، دونوں حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ایک مشکل فارمیٹ ہے اس میں ایک نمبر نہیں ہوتا، تھوڑے نمبر ایسے رکھنے ہیں کسی کو بھی اوپر نیچے کرسکیں، بابر اعظم کو پرفارمنس سے میچ جتوانا ہو گا، کپتان کو ٹیم کو بھی سمبھالنا ہوگا ، بابر کو اپنے ساتھ ساتھ ٹیم کے ہر کھلاڑی کا پلان بناناہے، خواہش تو یہ ہے کہ بابر پلیئر آف دی سیریز ہو اور پاکستان ورلڈکپ جیتے۔

کھلاڑیوں کے کھیل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک کی ذمہ داری نہیں ہے کہ تیز کھیلے، سب کھلاڑیوں کو صورتحال کےمطابق رنز بنانے ہوں گے، بلے بازوں کی ذمہ داری ہے کہ 15 گیندیں کھیل لیں تو تیز رنزبنائیں، بیچ کے اوورمیں 10 کی اوسط سے رنز بنائیں گے تو 200بنیں گے، 200 رنز بنیں گے تو پاکستان کے پاس اچھا موقع ہوگا.