مریم نواز نے لاہور میں 87 کنال پر محیط سینٹرل پارک کا افتتاح کر دیا

May 21, 2024 | 22:37:PM
مریم نواز نے لاہور میں 87 کنال پر محیط سینٹرل پارک کا افتتاح کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 87 کینال پر محیط سینٹرل پارک کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارک میں جوگنگ ٹریک، واک ویز،کڈز  پلے ایریا، اوپن جم ، بیڈمنٹن کورٹ،کیفے ٹیریا، مسجد اور روز گارڈن بنایا گیا ہے،اس کے علاوہ واک ویز اور سولر اسٹریٹ لائٹس بھی لگائی گئی ہیں،ایل ڈی اے ایونیو ون میں رین واٹر ہارویسٹنگ،سائیکلنگ اورماڈل قبرستان بھی بنایاگیا ہے، مریم نواز کاکہناتھا کہ اچھا انتظام ہےمگرکسی دن اچانک آکردوبارہ بھی چیک کروں گی۔

دوسری جانب مریم نواز نے ایل ڈی اے ایونیو ون پارک میں پودا بھی لگایا اور انفورسمنٹ اسکواڈ کو نئی موٹرسائیکلوں کی چابیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی جیل سے رہا