عمران خان کیساتھ تھا ، ہوں اور رہوں گا، پرویز الٰہی کا رہائی کے بعد بیان

May 21, 2024 | 23:21:PM
عمران خان کیساتھ تھا ، ہوں اور رہوں گا، پرویز الٰہی کا رہائی کے بعد بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے کے بعد  اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئر مین عمران خان کیساتھ تھا ہوں اور رہوں گا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اللہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا،اللہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں،میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی،میں ان سب لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا،گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا،گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا۔

چودھری پرویزالٰہی  کا مزید کہناتھاکہ شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا،گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ