آج موسم کیسا رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)لاہور،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ ،بہاولپور، خانیوال اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے، اتوار اور پیر کو بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،منگل کو بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بدھ کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ بدھ کے روز پہاڑی سلسلوں پر مزید برفباری کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہیگا،محکمہ موسمیات کے مطابق ،فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ ،بہاولپور، خانیوال اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے،سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، شمالی بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کشمیراور گلگت بلتستان میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
اتوار اور پیر کو بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، اتوار اور پیر کو پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھندکے امکانات ہیں،منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،منگل کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،پنجاب کے بعض میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،بدھ کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بدھ کے روز پہاڑی سلسلوں پر مزید برفباری کی توقع ہے، جمعرات 26 نومبر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔