(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں 1700 نئے ویکسینیٹرز کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔اس حوالے سے جاری کئے گئے ،ایک بیان میں وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے ،کہ پنجاب پولیس میں مزید10 ہزار 300 کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچ لیویز میں 378 بھرتیاں ہوں گی، جبکہ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی، امن عامہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے ان بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا آج آخری روزہے۔
پنجاب پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کی منظوری دے دی گئی ۔ جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے 19ہزار آسامیوں پر بھرتی کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی۔پنجاب کے وزیرِاعلی سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچ لیویز میں بھرتیوں سے راجن پور اور ڈی جی خان میں امن و امان میں بہتری آئے گی۔وزیر اعلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی برس 5ہزار کانسٹیبلوں کی بھرتی ہوگی،جبکہ 5 ہزار مزید کانسٹیبل اگلے مالی سال بھرتی کئے جائیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا ،کہ پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی، اور ہم پولیس کی نفری میں کمی کو دور کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔زیر اعلی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران موثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پنجاب پولیس نے مثالی کردار ادا کیاہے۔پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتی ہے۔