ساکشی دھونی کی سالگرہ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شرکت

Nov 21, 2020 | 10:57:AM

24نیوز:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی کی 32 ویں سالگرہ کی تقریب میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بھی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دھونی آئی پی ایل کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی میں ہی وقت گزار رہے ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے شعیب ملک بھی فیملی کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ساکشی کی سالگرہ پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں