آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے24 سال بعد پاکستان میں کھیلنے کیلئے غور شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
24نیوز:پاکستان میں کرکٹ کے میدان پوری طرح آباد ہونے لگے،آسٹریلوی ٹیم کے بھی پاکستان آنے کا قوی امکان ہے ۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے24 سال بعد پاکستان میں کھیلنے کے لیے غور شروع کردیا.
غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی تصدیق کے بعد آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان کے لیے مثبت اشارے دے دیئے۔کینگروز نے چوبیس سال بعد پاکستان میں کھیلنے کے لیے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت آسٹریلوی ٹیم کے فروری 2022 میں پاکستان آنے کا قوی امکان ہے۔
ادھر چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے بھی دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت میں مثبت پیشرفت کی تصدیق کردی ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے آخری بار 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ نگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلش ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی،انگلینڈ کی ٹیم 2میچز کی سیریز کے لیے 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کل لیے جائیں گے۔