بڑے اداروں کی اوور ہالنگ کا فیصلہ، پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد آدھی کی جائیگی

Nov 21, 2020 | 11:22:AM
بڑے اداروں کی اوور ہالنگ کا فیصلہ، پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد آدھی کی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 24نیوز: وفاقی حکومت کی جانب سے بڑے اداروں کی اوور ہالنگ اور ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔قومی ائیر لائنز  (پی آئی اے) کو ساڑھے 400 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے اور اب پی آئی اے سے  ملازمین کی تعداد 14 ہزار سے کم کرکے 7 ہزار کر دی جائے گی جب کہ ساڑھے 3 ہزار ملازمین کو نجی شعبے سے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کوخسارے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے  وفاقی حکومت نےاوور ہالنگ اور ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ  کیا۔ پی آئی اے کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا اور قومی ائیرلائن کو نئے منافع بخش روٹس پر چلایا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ ریلوےمیں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت 5 کمپنیاں بنائی جائیں گی۔ایک کمپنی ریگولیٹر، دوسری کمپنی ایم ایل ون کے معاملات پر کام کرے گی جب کہ تیسری کمپنی حکومت کے پاس ہوگی جو انتظامی معاملات کی نگران ہوگی، چوتھی کمپنی فریٹ اور پانچویں پیسنجر کمپنی ہوگی۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹیل کی بھی نجی سیکٹر کے ساتھ لیز ہو گی اور  پرائیویٹ سیکٹر کو پاکستان اسٹیل کی 1250 ایکڑ زمین دی جائے گی۔