منشیات اسملنگ کیس میں مجھے یا شہریار آفریدی کو سزا ہوگی: رانا ثنااللہ

Nov 21, 2020 | 11:11:AM

 (24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ منشیات اسمگلنگ کیس میں مجھےیا شہریار آفریدی کو سزا ہوگی۔ حکومتی کورونا 6 ماہ رہ گیا تو بھوک سے مار دے گا۔

لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فرد جرم کے لیے وکلاءکودلائل دینے کی ہدایت کردی اور مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے گاڑی سے میرا بیگ نکالا اس  بیگ میں میرے کپڑے تھے، امید ہے عدالت مجھے انصاف فراہم کرے گی، اس کیس میں مجھے یا پھر شہر یار آفریدی کو سزا ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کورونا 6 ماہ رہ گیا تو بھوک سے مار دے گا کیونکہ حکومتی کورونا آٹا کھاگیا، چینی کھا گیا اور ہر چیز میں تباہی ہے، حکومتی کورونا میں 100 فیصد موت اور تباہی کا خطرہ ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا بات کرتے ہیں تو کورونا ہی لگتے ہیں، حکومتی کورونا کے خلاف عوام باہر نکلیں، حکومت کو جلسوں کی اطلاع دے رہے ہیں اجازت نہیں مانگ رہے۔ پی ڈی ایم حکومت سے اجازت لے کر تو تحریک نہیں چلائےگی۔

مزیدخبریں