کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش دستک دینے کو تیار

Nov 21, 2020 | 10:20:AM

 (24نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی ، شہر میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نویدسنادی ، کراچی میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22نومبرکوملک میں مغربی ہواؤں کاسلسلہ داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے سبب کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگرعلاقوں میں بونداباندی متوقع ہے۔کراچی میں آج موجودہ درجہ حرارت24 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب27 فیصد اور ہواکی رفتارکم ہے۔

دوسری جانب ملک کےبالائی علاقے آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی،کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد،پشاورسمیت دیگرعلاقوں میں کہیں موسم خشک تو کہیں سرد رہنےکی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، کالام ، اسکردو اور استور سمیت بالائی علاقوں میں موسم شدید سردرہے گا۔

مزیدخبریں