24نیوز: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکہا ہےکہ ایم کیو ایم پاکستان اور مہا جر وں کو کسی گر ینڈ الا ئنس کی ضرورت نہیں،ہمیں برا بھلا کہنے والوں کے لئے آج بھی دروازے اور دل کھلے ہیں،ایم کیو ایم کی طاقت کارکنان ہیں اور یہ طا قت ہم سےکو ئی نہیں چھین سکتا،ریا ست بھی نہیں چھین سکتی اورحکو مت بھی نہیں ، آج کل ایک گر وہ کو پیسہ اور وسائل کی بنیاد پر ہمیں گا لی دینے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بہادر آباد مرکز سے متصل پارک میں جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم ایک مہذب تہذیب کے آمین ہیں، گر ینڈ الا ئنس یہا ں بنے گا جس میں تا جر بھی ہو گا ،طلب علم بھی ہو گا ،کسان بھی ہو گا ،صنعتکا ر بھی ہو گا اور یہیں سے گر یٹر الا ئنس بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جتنا کام کر رہی ہے اتنا شور نہیں مچارہی، صوبے کے حصول کیلئے جو جو کو شش کر نی ہے ہم کر رہے ہیں اور تمام آئینی ضروریا ت پو ری کر نے کیلئے با ت بھی کر رہے ہیں اور جدوجہد بھی کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ میں نے بھارتی میڈیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ لڑا اور جس پا سپورٹ کو جلا نے کی با ت کر رہے ہیں وہ اب بھی میر ی جیب میں موجو د ہے اس کا جو اب دیا جا سکتا تھا لیکن ہم الز ام لگانے والو ں کو اس قابل نہیں سمجھتا ،مہا جر یہ سمجھتا ہے کہ اب فیصلہ کن جد وجہد کا وقت آگیا ہے اور ہما رے دروازے سب کیلئے کھلے ہے اور آپ اپنے درمیان اتحاد کو بر قرار رکھیں۔