(طیب مقبول)فیصل آباد میں ہر سیکنڈ میں اوسطا تین ہزار روپے کی واردات ہونے لگی،ہر ایک گھنٹے میں جرائم پیشہ عناصر شہریوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ اٹھتہر ہزار روپے کا چونا لگانے لگے،فیصل آباد میں ہر چار چار گھنٹے میں ایک موبائل فون اور ہر پندرہ گھنٹے میں ایک موٹرسائیکل چھین لیا جاتا ہے، چور بھی پیچھے نہیں رہے،ہر پانچ گھنٹے میں ایک موٹر سائیکل اور ہر 54 گھنٹوں میں ایک کار چوری رپورٹ ہوجاتی ہے۔
ہر گھنٹے بعد ایک لاکھ 78 ہزار کی وارداتیں رپورٹ درج ہوتی ہے،ہر 4گھنٹے میں ایک موبائل فون اور ہر 15 گھنٹے میں موٹرسائیکل چھین لیاجاتا ہے،ہر 5 گھنٹے میں ایک موٹرسائیکل چوری کرلی جاتی ہے، پولیس کی رپورٹ کے مطابق ہر 54 گھنٹوں میں ایک کار چھینی یا چوری کرلی جاتی ہے،رپورٹ،وارداتوں کا مال مسروقہ ایک ارب 40 کروڑ سے تجاوز کرگیا،ریکوری پانچ سال میں رواں سال زیادہ کی گئی،پولیس حکام،ماضی کی طرح مقدمات کا اندراج نہیں روکا گیا،پولیس حکام