ووٹ کوعزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو: شیخ رشید

Nov 21, 2020 | 12:57:PM
ووٹ کوعزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرریلوے شیخ رشید کاپی ڈیم ایم رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بے شک کرونا سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں اپوزیشن کو کوئی فرق نہیں پڑتا ،ان کی اپنی اولادیں ملک سے باہر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ ووٹ کوعزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، یہ ہے دہرا معیار۔کورونا سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کی اولادیں اور رشتے دار ملک سے باہر ہیں، غریب کا بچہ قربانی کے لیے انہیں درکار ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پی  ڈی ایم جلسے کرکے کارکنوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔جلسے کرنے سے حکومتیں نہیں گراکرتی۔اپوزیشن کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 603 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 13 ہزار 457، سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، بلوچستان میں 16 ہزار 699، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506، اسلام آباد میں 26 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911 کیسز رپورٹ ہوئے۔