وینا ملک سابق شوہر کیخلاف ایف آئی اے پہنچ گئیں 

Nov 21, 2020 | 13:09:PM

24نیوز:سوشل میڈیا پرمسلسل کردار کشی پر معروف اداکارہ و ہوسٹ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کیخلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کو کارروائی کی درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے میں قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہوں اس لئے میں نے کسی بات کا جواب دینے سے بہتر سمجھا کہ اپنے سابق شوہر کو چپ کروانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کرو ں،امید ہے میری درخواست پرکارروائی کی جائیگی۔

  
یاد رہے کہ تین سال قبل وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد اداکارہ بچوں کے ہمراہ پاکستان آگئیں تھیں،اس عرصہ میں دونوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں تھا، اچانک چند دن قبل اسد خٹک سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان کے ذریعے منظر عام پر آگئے، جس میں ان کا کہنا تھا میں تین سال سے اپنے بچوں کی جدائی میں تڑپ رہا ہوں، بہت صبر کیا لیکن اب برداشت جواب دے گئی،اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھتا ہوں آپ سب کی حمایت چاہیے، دبئی کی عدالت میں بچوں کی گارڈین شپ کاکیس دائر کیا ہے ۔

 
 
دوسری جانب وینا ملک کا کہنا تھا میں اپنے سابق شوہر کی کسی بات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتی،دبئی اور پاکستان دونوں جگہ میں قانونی طو ر پر بچوں کی گارڈین ہوں، اسد خٹک کی تمام باتوں کا جواب میرا قانونی مشیر عدالت میں دیگا، تین سال بعد یہ گڑے مردے کیوں اکھا ڑ ے جا رہے ہیں، اس کے پیچھے سازش کا بخوبی علم ہے وقت آنے پر حقیقت عیاں ہوجائیگی۔ وینا ملک کے قانونی مشیر تنویر کھوکر کا کہنا ہے کہ میری کلائنٹ کو سابق شوہر اسد خٹک بلاوجہ تنگ کررہے ہیں،سوشل میڈیا پر جو کچھ ہورہا ہے اس کا جواب دیا جاسکتا تھا لیکن ہم نے قانونی راستہ اپنانے کو ترجیح دی ہے جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔

مزیدخبریں