کراچی والے ہوشیار ! غیرمتعلقہ جگہ کچرا پھینکنے پر گرفتاری ہوگی!!!

Nov 21, 2020 | 13:29:PM
کراچی والے ہوشیار ! غیرمتعلقہ جگہ کچرا پھینکنے پر گرفتاری ہوگی!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں دو ماہ کیلئے غیرمتعلقہ جگہ پرکچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی۔غیرمتعلقہ جگہ پر کچرا پھینکنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا
 

کمشنر کراچی  افتخار شلوانی کے مطابق شہر میں دو ماہ کیلئے غیر متعلقہ جگہ پر کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ جو بھی شہری غیر متعلقہ جگہ پرکچرا پھینکے گا اس کے خلاف کارروائی کریں اور دفعہ 144 کی شق 188 کے تحت گرفتارکیا جائے۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ غیر متعلقہ جگہوں پر کچرا پھینکنے سے شہر کا ماحول خراب ہورہا ہے، سیوریج کا نظام خراب اور ٹریفک جام بھی سڑکوں اور نالوں کے اطراف کچرا پھینکنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔