(رضوانہ علی)قومی سہ فریقی ٹی ٹونٹی خواتین چمپئن شپ کل سے شروع ہو گی۔خواتین چمپئن شپ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائیگی۔بائیس نومبر سے یکم دسمبر تک ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایونٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں 2 ٹاپ ٹیمیں پوائنٹس کی بنیاد پر فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ٹورنامنٹ میں کل 42 کرکٹرز شرکت کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق:کرکٹرز کی بہترین کارکردگی کی ترغیب کے لیے انعامی رقم بھی دگنی کردی گئی۔ایونٹ میں تقریبا سترہ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ایونٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ اور رنرزاپ کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گئی۔دس روزہ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز،پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ہر میچ کی بہترین کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے جبکہ پلیئر آف دی چیمپئن شپ کو 50 ہزار روپے کیش بطور انعام دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ،پی سی بی بلاسٹر کی قیادت عالیہ ریاض اور پی سی بی ڈائنمائٹس کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔تمام ٹیموں کے اسکواڈ میں ایک ایک انڈر 19 ویمن کرکٹرکو شامل کیا گیاہے۔گزشتہ ایڈیشن میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی منیبہ علی دفاعیچمپئنکی قیادت کریں گی۔پی سی بی کوویڈ 19 کی وبا کے باوجود کراچی میں نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد کرچکا ہے۔