ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تیاریاں, شادی ہالز اور بینکویٹس کی چھتیں اتارنے کاکام شروع

Nov 21, 2020 | 13:31:PM
ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تیاریاں, شادی ہالز اور بینکویٹس کی چھتیں اتارنے کاکام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: شہر قائد میں ایس اوپیز کے تحت شادی ہالز اور بینکویٹس کی چھتیں اتارنے کاکام شروع کردیا گیا ہے، انتظامیہ نے 25 فیصد ایریا کھلا رکھنے کی شرط عائد کردی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شادی ہالز اور بینکوئٹس میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا جبکہ شادی ہالز، بینکوئٹس میں ایئرکنڈیشنزبند رکھے جائیں گے، ایس اوپیز کے مطابق ڈھالنے کے باعث متعدد بینکوئٹس بند ہیں۔انتظامیہ اورشادی ہالزمالکان میں اتفاق کیا گیا ہے کہ انسانی صحت پرسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز کمشنرکراچی افتخارشالوانی کی سربراہی میں شادی ہال مالکان کا اجلاس ہوا تھا، جس میں کراچی میں تمام شادی ہالزمیں تقریبات کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔اجلاس میں شادی ہالزکیلئے نئی گائیڈلائن جاری کرتے ہوئے ایس اوپیزپرسختی سے عمل کی ہدایت کی تھی ، کمشنرکراچی کا کہنا تھا کہ 300سےزائدمہمانوں کےہال میں داخلےپرپابندی ہوگی ، بینکوئٹس میں اےسی بندپنکھےچلائےجائیں گے۔افتخارشالوانی نے کہا تھا کہ ہال کی چھت کا 40 فیصدحصہ اوپن رکھا جائے اور تمام کورنگ حصے کوکھول دیاجائے، تازہ ہواکےداخلی راستے بھی کھولےجائیں گے۔