کار پر فائرنگ, عدالت میں پیشی سے واپس آنیوالے 3 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
24نیوز:گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر کار پر فائرنگ سے 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا .
تفصیلات کے مطابق واقعہ کامونکی میں پیش آیا جہاں تینوں افراد شیخوپورہ میں عدالت سے پیشی کے بعد واپس آرہے تھے کہ کار پر نامعلوم مسلح ملزموں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کےلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مقتولین کی زمین کے معاملے پر اپنے گاؤں کے ایک فریق سے دشمنی تھی۔
پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔