کابل میں راکٹ حملہ،8افراد ہلاک،30زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)آج صبح افغانستان کی فضا راکٹ حملوں سے گونج اٹھی ،افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 23 راکٹ حملوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح دارالحکومت میں 2 آئی ای ڈی دھماکے ہوئے ۔جس کے تقریبا ایک گھنٹے بعد شہر پر دو سمتوں سے راکٹوں کی بارش کردی گئی۔افغان وزارت داخلہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 23 راکٹ حملوں کی تصدیق کی ،جس میں مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں پر بھی راکٹ فائر کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق :جب کہ ایک راکٹ کابل میں موجود ایرانی سفارتخانے کے کمپاونڈ میں بھی گرا ،جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں اب تک 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے ،جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں شاہراہِ نیو ایریا کے ایمرجنسی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق اسپتال ذرائع نے راکٹ حملوں میں 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔