کورونا کی دوا تیاری مرحلے میں داخل 

Nov 21, 2020 | 16:06:PM

(عرفان عباسی )کراچی میں ڈا یونیورسٹی میں کورونا کے علاج کی دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ۔کرونا میں جان بچانے والی دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل جاری ہیں۔ ڈایونیورسٹی نے انٹر اوینس امیونوگلوبیولن (سی آئی وی آئی جی)بنانے کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں کیا تھا۔کلینکل ٹرائل کے دوران آئی سی یو میں داخل کورونا کے انتہائی بیمار مریضوں کی ریکوری 60فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق:کورونا کے شدید بیمار مریضوں میں سی آئی وی آئی جی سے ریکوری 100فیصد رہی،ڈاکٹرزسی آئی وی آئی جی پر کام کا آغاز وائس چانسلر ڈا یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی کی ہدایت پر مارچ میں شروع ہوا۔سی آئی وی آئی جی (انجیکشن) کورونا سے صحت یاب مریضوں کے پلازما سے اینٹی باڈیز کشید کر کے تیار کیا جاتاہے ۔کلینیکل ٹرائل کے لیے ڈریپ کا تعاون حاصل رہا، ڈاکٹر شوکت علی
 ڈا یونیورسٹی میں کورونا کے علاج کی دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل،کورونا میں جان بچانے والی دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل جاری ڈایونیورسٹی نے انٹر اوینس امیونوگلوبیولن (سی آئی وی آئی جی)بنانے کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں کیا تھا،کلینکل ٹرائل کے دوران آئی سی یو میں داخل کورونا کے انتہائی بیمار مریضوں کی ریکوری 60فیصد رہی۔

مزیدخبریں