(24 نیوز) گھنٹہ گھر اور بازاروں میں آپریشن کلین اپ ایک بار پھر شروع کرنے فیصلہ کرلیاگیا،صرف رجسٹری شدہ جگہوں میں محدود رہتے ہوئے ہی کاروبار کی اجازت ہوگی ، انتظامیہ نے آٹھ بازاروں میں اعلان کروا دئیے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مشہور گھنٹہ گھر اور بازاروں میں آپریشن کلین اپ ہوگا،انتظامیہ نے تجاوزات کےخلاف رکا ہوا آپریشن ایک بار پھر شروع کرنے فیصلہ کرلیاہے،انتظامیہ نے آٹھ بازاروں میں اعلان کروا دئیے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے آٹھ بازاروں کا دورہ کیا،اے سی کاکہناتھا کہ صرف رجسٹری شدہ جگہوں میں محدود رہتے ہوئے ہی کاروبار کی اجازت ہوگی،خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔
فیصل آباد، گھنٹہ گھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کافیصلہ
Nov 21, 2020 | 17:48:PM