چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے اس کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہم پرعزم ہیں چین بھی اس اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لیے انہوں نے سی پیک کی سیکورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سی پیک کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے پچھلے دنوں ہم نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک ڈوزئیر پیش کیا تھا جس میں ہم نے شواہد کے ساتھ واضح کیا تھا کہ کس طرح ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے ہم نے واضح کیا تھا کہ ہندوستان نے اس مقصد کیلئے ایک سیل بنایا ہے جس کےلئے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے اس کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہم پرعزم ہیں ،چین بھی اس اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لئے انہوں نے سی پیک کی سکیورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ڈوزئیر میں ظاہر کئے گئے خدشات کو ہم اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے استحکام کیلئے کوششیں کررہاہے، سی پیک کےخلاف سازش کرنے پربھارت کوناکامی ہوگی ،بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہے گا، پاکستان معاملہ عالمی سطح پراٹھائے گا، بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی۔