شعور اجاگر کرنے کے لیے شہر قائد میں بائیک رائیڈر خواتین کی ریلی

Nov 21, 2020 | 18:33:PM

(24نیوز)خواتین میں بائیک رائیڈنگ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے شہر قائد میں بائیک رائیڈر خواتین کی جانب سے ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں 50 سے زائد خواتین نے حصہ لیا، جس میں ہر عمر کی خواتین شامل تھیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق ہیلمٹ، گلوز اور تمام سیفٹی اصولوں کے ساتھ بائیک پر موجود کراچی کی باہمت خواتین نے دوسری خوا تین کیلئے مثا ل قا ئم کر دی جنہوں نے دیگر خواتین میں موٹر سائیکل چلانے اور خودمختاری کا شعور اجاگر کرنے کے لیے شہر قائد میں بورڈ بیسن سے ریلی نکالی ۔ریلی میں 50 سے زائد ہر عمر کی خواتین نے حصہ لیا ۔جبکہ کچھ خواتین نے اپنے بچوں کے ہمراہ بائیک چلائی۔ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ بسوں میں دھکے کھانے اور ٹرانسپورٹ کے مسائل سے نکلنے کے لیے لڑکیوں کا بائیک چلانا ضروری ہے ۔

خواتین اگر ہمت کریں تو وہ ہر میدان میں اپنے آپ کو منوا سکتی ہیں ۔بائیک رائیڈر خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے روز مرہ کا کام بائیک پر ہی کرتی ہیں۔ انہوں نے جب سے موٹر سائیکل چلانی شروع کی ہے انکا ٹرانسپورٹ کا خرچہ بھی آدھا ہوگیا ہے۔خواتین کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو اپنے آپ کو خودمختار بنانا ہوگا اور اس حوالے سے فیملی کی سپورٹ سب سے زیادہ اہم ہے۔بوٹ بیسن سے شروع ہونے والی ریلی نشان پاکستان سی ویو پر اختتام پزیر ہوئی۔

مزیدخبریں