(24نیوز)ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، کراچی کے جناح ہسپتال میں اس وقت کورونا کے 45 مریض زیر علاج ہیں،ڈائریکٹر جناح ہسپتال سیمی جمالی نے کہاہے کہ سردی میں مرض زیادہ خطرناک ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مہلک وائرس کے ملک بھر کی طرح روشنیوں کے شہر میں بھی وار جاری ہیں اورشہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگاہے،ڈائریکٹر جناح ہسپتال سیمی جمالی نے کہاہے کہ عوام اپنے پیاروں کی زندگی کی حفاظت کے پیش نظر احتیاط کرے،سردی میں مرض زیادہ خطرناک ہوجائے گا،سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پینتالیس ہے جبکہ ہسپتال میں 24 وینٹی لیٹرزموجود ہیں، ہمارے پاس مزید مریضوں کے علاج کی صلاحیت موجود ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، لیکن عوام ابھی تک اسی بحث سے باہر نہیں آئے کہ کورونا کا وجود ہے یا نہیں،ڈائریکٹر جناح ہسپتال سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ عوام کو وائرس کی نوعیت کو سمجھنا ہوگا۔
سردیوں میں کورونا زیادہ خطرناک ہوجائے گا
Nov 21, 2020 | 18:41:PM