(24 نیوز)حکمران عوام کے نمائندہ نہیں،یہ چوری کے مینڈیٹ سے اقتدارمیں آئے ہیں۔ہمارے نزدیک حکومت سے بڑاکوئی کرونانہیں ،کوئی بہانہ نہ ملا تو کہہ دیا کورونا کاخطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام کے نمائندہ نہیں،یہ چوری کے مینڈیٹ سے اقتدارمیں آئے ہیں۔ہمارے نزدیک حکومت سے بڑاکوئی کرونانہیں ،کوئی بہانہ نہ ملا تو کہہ دیا کورونا کاخطرہ ہے۔اس حکومت سے جان چھوٹ جائے توقوم صحت مندہوجائےگی۔انہوں نے کہا کہ جلسے کی راہ میں تمام رکاوٹیں تنکے کی طرح بہہ جائیں گی۔
فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے، نظام میں تبدیلی لانا ہوگی تاکہ مرضی کے نتائج نہ بنائے جاسکیں، پی ڈی ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوچکا، پوری یکسوئی کے ساتھ تمام جماعتیں آگے بڑھ رہی ہیں۔ قوم سے چھینی گئی ووٹ کی امانت قوم کوواپس دلانی ہے۔جلسے کی راہ میں تمام رکاوٹیں تنکے کی طرح بہہ جائیں گی۔ہم انہیں کسی محاذ پر آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے ۔
انہوں نے مستقبل میں جلسوں کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو لاڑکانہ اور30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہوگا۔