پاکستان کی بڑی کامیابی، کورونا تشخیص کیلئے جدید آلہ تیار کرلیا

Nov 21, 2020 | 19:28:PM

(24 نیوز)پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کےلئے جدید آلہ تیار کر لیا، ریپیڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیٹکٹر نامی ڈیوائس سے جدید بنیادوں پر کورونا کی تشخیص ہوسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی تشخیص سے متعلق پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی،پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کےلئے جدید آلہ تیار کر لیا، ڈریپ کی جانب سے میڈیکل ڈیوائس کی منظوری دیدی گئی،سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کا کہناہے کہ کورونا ڈیوائس نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس کی جانب سے تیار کی گئی ہے،کووڈ پھیپھڑوں میں کورونا مریضوں کے انفیکشن کی مقدار معلوم کرے گی۔
سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کا کہنا ہے کہ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے،کووڈ ڈیوائس کو مکمل طور پہ مقامی طور پربنایا گیا ہے،کووڈ ڈیوائس جلد ملک بھر میں دستیاب ہو گی،پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ڈیوائس کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں