کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام

Nov 21, 2020 | 19:46:PM
کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پولیس نے مشکوک ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے ملزم غلام فرید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مزدہ ٹرک نمبر 2902 کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈی پی او سجاد احمد صاجزادہ کے مطابق پکڑی گئی منشیات میں 300 کلو گرام چرس اور 60 کلو گرام افیون شامل ہیں۔ اسمگلنگ میں ملوث مبینہ ملزم غلام فرید کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 
 ڈی پی او ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کا تعلق بہاولپور سے ہے۔ ملزم پابند سلاسل کرکے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جاری ہے۔ ہم نے ٹانک سمیت تمام مضافاتی علاقوں کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا ہے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانا ہے۔ ڈی پی او ٹانے کہا کہ ضلع ٹانک میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر چاہے کوئی بھی کیوں نہ ہوں کسی کو کوئی ڈھیل نہیں دی جائیگی۔جرائم پیشہ، سماج دشمن عناصر اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹھرے میں لاکھڑا کیا جائیگا۔