فضل الرحمان اور میاں نوازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان اور میاں نوازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔مولانا نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پشاور،ملتان اور13دسمبر کے لاہور جلسہ کے بعدتحریک کے اگلے مرحلہ پر گفتگو کی گئی۔ میاں نوازشریف نے مولانا کو یقین دلایاکہ وہ پی ڈی ایم کے ہر فیصلہ پہ عملدرآمد کیلئے تیار ہیں، اوراس مقصد کے لئے کسی قربانی سے گریزنہیں کریں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پی ڈی ایم کے ہرفیصلہ پرعمل کرنےکااعلان کردیا۔فضل الرحمان بولے حکومت کوکسی محاذپرآرام سے نہیں بیٹھنے گے،شیری رحمان نے کہاجلسوں کے ڈرسے عمران خان کوکرونایاد آگیا۔پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک کیلئے جلسوں پرڈٹ گئی۔لائحہ عمل طے کر نے کے لئے قا ئدین میں ر ا بطے بڑھ گئے۔دوسری جانب مولانانے بھی حکومت کودوٹوک پیغام دیدیا۔فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کوکسی محاذپر آرام نہیں دیں گے،پشاورمیں جلسہ روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن جلسے کی راہ میں تمام رکاوٹیں تنکے کی طرح بہہ جائیں گی۔
دوسری جا نب پیپلزپارٹی کی رہنماشیری رحمان نے وزیراعظم پرطنزکر تے ہو ئے کہا ہے کہ چلواچھاہوااپوزیشن کے جلسوں کے بہانے عمران خان کوکروناکاخیال توآیا۔معمولی زکام کہنے وا لے زیراعظم آج کرونا کانام لےکرڈرارہے ہیں۔حکومتی پابندیاں مستردکرتے ہوئے پشاورمیں پی ڈی ایم کی پنڈال سجانے کیلئے تیا ریاں زوروشورسے جاری ہیں۔کنٹینرجلسہ گاہ پہنچا دئیے گئے ہیں۔بینرز،لائوڈاسپیکراورسائونڈسسٹم کی تنصیب کردی گئی ہے۔