کوروناویکسین کی منصفانہ فراہمی یقینی بنانا ہوگی،سعودی فرمانروا

Nov 21, 2020 | 20:10:PM

(24 نیوز)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہاہے کہ کوروناوائرس سے بچاوَکےلئے ویکسین کی تیاری میں پیشرفت پرفخرہے، کوروناویکسین کومنصفانہ اورسستے داموں مہیاکرناہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں جی20ممالک کااجلاس جاری ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان عبدالعزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوائرس کی وجہ سے یہ سال غیرمعمولی تھا،اس سال دنیامعاشی بحران سے دوچارہوئی،اعتمادہے کہ جی20 کانفرنس اہم اورفیصلہ کن ثابت ہوگی۔
شاہ سلمان عبدالعزیزکا مزید کہناتھا کہ ہم نے وبائی امراض سے نمٹنے کےلئے21بلین ڈالرزکی امدادکی ہے،قرضوں کی ادائیگی معطل کرکے غریب ممالک کوفوری امدادفراہم کی ہے،ہمیں تجارت اورافرادکی نقل وحرکت کےلئے اپنی سرحدوں کودوبارہ کھولناہوگا،سعودی فرمانروا نے کہاکہ کوروناوائرس سے بچاوَکےلئے ویکسین کی تیاری میں پیشرفت پرفخرہے،کوروناویکسین کومنصفانہ اورسستے داموں مہیاکرناہوگا۔

مزیدخبریں