(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کو 4 اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔لاہور کو کراچی کی طرز پر چار اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔وزیر اعلیٰ نے عملی اقدامات کیلئے مکمل ایکشن پلان مانگ لیا ہے۔اس ضمن میں آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں معاملے کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلا ت کے مطا بق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور کو چار اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز گورننس کو مزید بہتر کرنے کے پیش نظر دی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چا ر اضلا ع میں تقسیم کرنے سے انتظا می معا ملات زیادہ بہتری کی جا نب گامزن ہو جا ئینگے اور اس کا حتمی فیصلہ مکمل ایکشن پلا ن پر غور کے بعد کیا جا ئے گا۔ضلعی انتظا میہ کو اس سلسلہ میں آسا نیاں فرا ہم ہو جائینگی ۔وزیرا علیٰ کا کہنا تھا کہ وز یر اعظم کے ویثرن کے مطابق لا ہو ر کی ڈویلپمنٹ اولین تر جیح ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کو تا ہی بر دا شت نہیں کی جا ئیگی۔