فیصل آباد میں پولیو کا ایک اور کیس نکل آیا

Nov 21, 2020 | 20:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیصل آباد میں پولیو کا ایک اور کیس نکل آیا۔ یونین کونسل نمبر 182 کے رہائشی بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیو کے حملے جاری یونین کونسل نمبر 182 کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔بچے کے والد عزادار حسین نے بتایا کہ پولیو ٹیموں نے قطرے نہیں پلائے جس کے باعث بچے کے جسم کا حصہ متاثر ہو گیا۔فیصل آباد میں پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال پولیو ڈرائیوڈ ویکسین سے متاثرہ بچوں کی تعداد ضلع بھر میں 6 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی۔ سی ای او ہیلتھ نے متعلقہ یونین کونسلز کے ویکسی نیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔پولیو وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور متاثرہ بچوں کے گھروں کا وزٹ کرکے انہیں تمام طبی سہولیات فراہم کروانے کی یقین دہانی کرواتے رہے، تاہم روٹین کے دوران پولیو کی صحیح طریقے سے ویکسی نیشن نہ کرنے پر متعلقہ یونین کونسلز کے ویکسی نیٹرز غلام محی الدین اظہر خان اور آصف نوید کو فوری طورپرشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔