(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ فیصل میں نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کا الزام ثابت ہونے پر مرکزی ملزم اے ایس آئی طارق کوسزائے موت سنادی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں شاہ فیصل میں نوجوان مقصود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کاالزام ثابت ہونے پر مرکزی ملزم اے ایس آئی طارق کو سزائے موت سنا دی گئی،عدالت نے ملزم کو2لاکھ روپے جرمانہ بھی لواحقین کودینے کاحکم دیدیاجبکہ شریک ملزمان پولیس اہلکارعبدالوحید،شوکت علی اوراکبرخان کوبری کردیا،عدالت نے مفرورعاشق حسین چاچڑکے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
قتل کا الزام ثابت ہونے پر اے ایس آئی کوسزائے موت کا حکم
Nov 21, 2020 | 20:53:PM