بھارتی الزامات پر پاکستان کاشدید احتجاج ، بھارتی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزارت خارجہ کے بیانات پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیا، بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی فالس فلیگ آپریشن کے ذریعہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی پاکستان پہلے ہی ناقابل تردید ڈوزئیر جاری کر چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بے بنیاد بھارتی الزامات پر پاکستان کاشدید رد عمل احتجاج ریکارڈ کرانے کےلئے دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا گیا،ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزارت خارجہ کے بیانات پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات بے بنیاد ہیں ناگ روٹا حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام بھارتی شرارت کے سوا کچھ نہیں ہے، بھارتی ناظم الامور کو بتادیا گیا حکومت پاکستان کی نظر میں الزامات بے بنیاد اور بلا ثبوت ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں اپنی ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، دنیا اندرون بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان پر الزام تراشی سے واقف ہے اب کسی فالس فلیگ آپریشن یا منصوبہ کے تحت حادثہ میں پاکستان کو ملوث کرنا لاحاصل ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ امید ہے بھارت اب غلط اندازوں پر 2019 والی غلطی نہیں دہرائے گا پاکستان بھارتی دہشت گردی سے متعلق پہلے ہی دنیا کو ناقابل تردید شواہد دے چکا۔