(24 نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے شفاف انداز میں اداروں کے سربرہان کی تقرری کی۔جلسوں کے باعث کورونا مریضوں کاہسپتالوں پر بوجھ بڑھا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کی مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے مفادات کیلئے تحریک نام کی چیز شروع کی۔اپوزیشن کے جلسے کورونا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، اپوزیشن ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، ہسپتالوں پر بوجھ بڑا تو زمہ دار اپوزیشن رہنما ہونگے۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے چار بڑے اداروں میں اصلاحات کا منصوبہ عوام کے سامنے رکھ دیا۔ بتایا کہ ایف بی آر میں آٹو میشن لارہے ہیں۔ریلوے کو پانچ کمپنیوں میں تقسیم کیا جارہا ہے، پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گولڈن ہیڈ شیک دیا جائے گا۔
ڈاکٹر عشرت حسین نے بتایا کہ اسٹیل ملز کی 19 ہزار ایکڑ زمین حکومت اپنے پاس رکھے گی،1200 سو ایکڑ زمین اسٹیل ملز کی ملکیت ہوگی جسے لیز پر دے کر پیدوار 3 ملین ٹن تک لیکر جائیں گے۔