روس کی کورونا ویکسین دیگر ممالک کو دینے کی پیشکش 

Nov 21, 2020 | 23:23:PM
روس کی کورونا ویکسین دیگر ممالک کو دینے کی پیشکش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ملک میں بنائی گئی کورونا حفاظتی ویکسین ’اسپوٹنک V‘ دیگر ممالک کو دینے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اسپوٹنک وی ویکسین دنیا کے دیگر ممالک کو دینے کیلئے تیار ہیں۔روسی صدر کی جانب سے یہ پیشکش دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کےگروپ (جی 20) کے سعودی عرب میں ہونے والے ورچوئل سربراہی اجلاس میں سامنے آئی ہے۔روسی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم دوسری اور تیسری ویکسین کی تیاری پر بھی کام کررہے ہیں۔
روسی حکام کی جانب سے ویکسین کی تیاری کا دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا تھا جب امریکی کمپنی فائزر نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا تھا۔
روسی وزارت صحت کے زیر انتظام ایک تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر اوسکانا ڈراپکینا کا کہنا تھا کہ ویکسین کی آزمائش کے نتائج پر نظر رکھے ہوئے ہیں، یہ اچھی خبر ہے کہ اس کے نتائج 90 فیصد سے زائد مثبت ہیں۔ڈائریکٹر اوسکا نا ڈراپکینا نے مزید کہا کہ امید ہے کہ بہت جلد ویکسین مارکیٹ میں آ جائیگی۔