(24 نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سٹوڈنٹس پائلٹ لائسنس کا اجرا بحال کردیا،ایس پی ایل کے بحال ہونے سے طالبعلم اپنی فلائنگ کلب کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن ناصر جا می نے باضابطہ منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاﺅ نے نئے لائسنس کے اجرا سے متعلق موثر حفاظتی تحفظات کا اظہار کیا تھا،سی اے اے نے سٹوڈنٹس پائلٹس لائسنس سمیت دیگر پائلٹوں کے لائسنس کا اجرا عارضی طور پر روکا ہوا تھا، سی اے اے نے کہاکہ ایس پی ایل کے اجرا کیلئے اکیڈمک سرٹیفکیٹ، میڈیکل سرٹیفکیٹ،قومی شناختی کارڈاور سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سی اے اے نے قوائد کے تحت منظوری دیتے ہو ئے عملدر آمد کی ہدایت بھی کی ہے،سی اے اے نے کہاہے کہ لائسنس کے اجرا ، امتحانات کے نظام کو شفاف بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کو نادرا سے منسلک کیا گیا ہے۔
ایوی ایشن اتھارٹی نے سٹوڈنٹس پائلٹ لائسنس کا اجرا بحال کر دیا
Nov 21, 2020 | 23:27:PM