(24 نیوز)امریکی صدرٹرمپ کا بڑا بیٹا ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطیہ میں چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جونیئر ٹرمپ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جونیئر ٹرمپ کو رواں ہفتے کے آغاز میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جونیئر ٹرمپ امریکی صدر کے دوسرے بیٹے ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے، اس سے قبل ان کے 14 سالہ بیٹے کو بھی گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ تیزی سے صحتیاب ہوگئے۔
امریکی صدر کے بڑے بیٹے جونیئر ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا تھا۔جونیئر ٹرمپ کی گرل فرینڈ اور فوکس نیوز کی میزبان بھی جولائی میں کورونا کا شکار ہوئی تھیں اور صحتیاب ہوگئی تھیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ان کے چھوٹے بیٹے کو بھی گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ صحت یا ب ہو گئے ہیں۔