تاحیات نااہلی کیخلاف جہانگیر ترین کا سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پانچ سال جیل کاٹ کر واپس آتے ہیںمگر پھر بھی الیکشن لڑتے ہیں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ اگر آپ کو سزا ملتی ہے تو اپیل کا حق انصاف کا بنیادی حصہ ہے، سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کی سزا میں نظرثانی کرے تو اچھی بات ہے۔
یاد رہے کہ جہانگیر ترین کو الیکشن 2018 سے قبل سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی وزیر اعظم کو بھائی کہنے پر بی جے پی کے وزیر کی سدھو پر شدید تنقید