عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔ بلاول بھٹو

Nov 21, 2021 | 13:34:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں لہذا گیس بحران سمیت دیگر عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔
تفصیلات کے مطابقبلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اور وزراء گیس بحران کے حل کے بجائے مناظروں کے چیلنج میں مصروف ہیں، عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں لہذا گیس بحران سمیت دیگر عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      پاکستان مشکل میں۔ عوام کو نجات دلائیں گے ۔ بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان گیس بحران کی وجہ سے ایک وقت کے کھانے کے لئے دربدر شہریوں سے معافی مانگیں، اگر حکومت بروقت ایل این جی منگوالیتی تو آج یوں ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آج مکمل کرلیا جاتا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا نہ ہوتا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک جانب عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ کیا اور دوسری جانب مہنگی گیس بھی عوام کی پہنچ سے دور کردی، گیس بحران سے نمٹنے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج صنعتیں اپنے برآمدی آرڈرز تک پورے نہیں کرپارہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کے یومِ پیدائش پر پیغام میں کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانی کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی، شہید شاہنواز بھٹو کی انقلابی سوچ اور عزم ہمارے لئے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:      قوم کو جعلی حکمرانوں سے نجات دلاکر رہیں گے ۔۔ مولانا فضل الرحمان

مزیدخبریں