سپنا چودھری کیخلاف مقدمہ درج۔۔ وارنٹ گرفتاری جاری

Nov 21, 2021 | 14:28:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے سابق بگ باس کنٹسٹنٹ اور مشہور ہریانوی رقاصہ و گلوکارہ  سپنا چوہدری  کے گرفتاری کے وارنت جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور پروگرام بگ باس کی کنٹسٹنٹ سپنا چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک پروگرام منسوخ کیا لیکن ٹکٹ ہولڈرز کو ان کی رقم واپس نہیں لوٹائی، جس پر لکھنو کی عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:وانی کپورکا سبز لہنگا چولی میں ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل

بھارتی عدالت کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شنتانو تیاگی نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ان احکامات پر 22 نومبر تک عملدرآمد کرایا جائے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل سپنا نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ان کے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے لیکن عدالت نے انہیں ریلیف دینے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کا نیا انداز۔۔ تصاویر وائرل۔۔مداحوں سےکیا رائے مانگی؟

مزیدخبریں