سال کی سب سے بڑی واردات۔۔۔چور  3 کروڑ 40 لاکھ لے اڑے

Nov 21, 2021 | 14:54:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور جوہر ٹائون کے علاقے  میں سال کی سب سے بڑی واردات ڈاکٹر نسیم نامی شہری کے گھر ہوئی،  چور گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ لے اڑے ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات ڈاکٹر نسیم نامی شہری کے گھر پر ہوئی ، پولیس کے مطابق 5 نامعلوم شخص گھر کی بیسمنٹ میں واقعہ کلینک میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی زور پر ملازم ذاکر کو یرغمال بنا کر پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے ۔

 واضح رہے کہ پانچوں مسلح ڈاکو گھر میں موجود صوبیہ اور اس کے بیٹے عبداللہ کو باندھ کر تشدد کرتے رہے اور نقدی زیورات کے متعلق پوچھتے رہے ، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر نسیم اور بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، مسلح ملزمان پورے گھر کی تلاشی کے بعد 1 کروڑ نقدی ، 1 کروڑ 96 لاکھ کے زیورات ، 4 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

ڈاکٹر نسیم کی زوجہ صوبہ افضل کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:      واردات میں مزاحمت کیوں کی؟ ڈاکوئوں کا بدلہ۔ دکاندار قتل

مزیدخبریں