عوام تیار ہو جائے۔۔۔پٹرول بحران پھرسر اُٹھانے لگا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم ایسو سی ایشن نےحکومت کو آخری الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 25نومبر تک حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہ مانے تو ملک گیر احتجاج شروع کر دینگے ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز نے ایک دفعہ پھر خطرے کی گھنٹی بجادی ،پٹرولیم ڈیلرز نے پٹرو لیم مصنوعات پر عائد ڈیلرز مارجن بڑھانے کے خلاف 25 نومبر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایش کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر منافع مارجن 85 پیسے فی لیٹر کسی صورت قبول نہیں ،انہوں نے کہا ایک لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے سے زائد منافع مارجن ہمارا حق ہے، ہمارے اخراجات پورے نہیں ہو رہے،خسارے کا کاروبار نہیں کر سکتے۔
پٹرولیم ایسو سی ایشن کا کہنا ہے وزیر توانائی حماد اظہر اور سیکرٹری پٹرولیم نے ہمیں دھوکے میں رکھا،ا ب حکومت کو بتائیں گے کہ احتجاج کیسے ہو تا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف مطالبات ماننے کی تیاری، پٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ؟؟