امتحانات کے حوالے سے طلبا کیلئے اہم خبر۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ رواں تعلیمی سال جوسلیبس پڑھایاجارہاوہ مکمل کیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی وزرا کی کانفرنس وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں، تعلیم پر توجہ دینے کےلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہے، امتحان رواں سال مکمل سلیبس پر لیا جائے گا۔ میٹرک اور انٹر کےامتحانات مئی،جون میں مکمل سلیبس کےتحت ہوں گے، اولیول کےامتحانات بھی شیڈول کےمطابق ہوں گے اس کے علاوہ دیگرامتحانات بھی شیڈول کےمطابق ہوں گے۔پورے ملک میں ایک تدریسی کیلنڈر بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:70 سالہ معمر شخص نے دوسری جماعت میں داخلہ لے لیا
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کورونا کے باعث تعلیم کا بہت حرج ہو چکا ہے ، اب سموگ کے تدارک کے لئے سکول بند نہیں کئے جا سکتے ۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش