ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی ۔کروڑوں کا کپڑا جل کر راکھ۔3گاڑیاں تباہ

Nov 21, 2021 | 16:18:PM
کپڑے کے کارخانے میں آتشزدگی
کیپشن: کپڑے کے کارخانے میں آتشزدگی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے علاقے عبداللہ پور میں ٹیکسٹائل ملز میں خوفناک آتشزدگی ، کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل ملز میں لگی آگ کی شدت بڑھنے سے قریبی گھر بھی لپیٹ میں آگئےجبکہ 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں،بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو ٹیموں کو گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث قریبی فیکڑی میں موجود بوائلر پھٹنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کی مسلسل کوششوں میں مصرو ف ہیں تاہم تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، پھیلتی آگ نےپارکنگ میں کھڑی تین کاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ جل کر تباہ ہو گئیں۔ آگ قریبی گھروں تک پہنچ گئی جس کے سبب گھروں کو خالی کرانے کے اعلانات کروائے جا رہےہیں، حکام نے شہر بھر کی فائر بریگیڈ گاڑیاں طلب کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:      دبئی میں حادثے کا شکار فیصل قریشی کیسے ہیں؟ اداکار کا بیان اور تباہ ہونیوالی گاڑی کی ویڈیو سامنے آگئی