مریم نواز کے بیٹے کا ولیمہ۔۔ تاریخ طے ۔۔شادی کہاں ہوگی؟

Nov 21, 2021 | 17:07:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کی تاریخ طے کر لی گئی ہے۔جنید صفدر اور عائشہ سیف کا ولیمہ لاہور میں ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کےولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد شریک ہونگے۔ نواز شریف وڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہونگے۔

جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو جاتی امرا لاہور میں ہوگی۔ اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ولیمے کی تقریب میں اہم شخصیات کی بھی شرکت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کا نیا انداز۔۔ تصاویر وائرل۔۔مداحوں سےکیا رائے مانگی؟

یاد رہے کہ مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کی شادی رواں سال اگست میں لندن میں ہوئی تھی۔شادی میں ان کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر شریک نہیں ہوسکے تھے۔ ان کا نکاح 22 اگست کو سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا تھا۔

دلہا جنید صفدر کی نواز شریف کے ہمراہ تازہ ترین تصویر pic.twitter.com/t2E0aM49Rx

واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر مقدمات کے باعث اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام کی وجہ سے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کی تقریب میں عالیہ بھٹ کا اپنی دوست کے ہمراہ ڈانس۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں